Metallica

One

Metallica
Bản dịch Tiếng Urdu Bản dịch 37 bản dịch Bản dịch 37
Thêm vào danh sách yêu thích
Album:
...And Justice for All (1988)
Lời bài hát gốc
Tiếng Anh
Bản dịch
Tiếng Urdu

One

ایک

مجھے کچھ بھی یاد نہیں آ رہا
یہ سچ ہے یا خواب نہیں پتا
اندر سے میرے چیخ اٹھ رہی ہے
لیکن) ایک خوفناک خاموشی اسے روک رہی ہے)
 
اب جنگ مجھ سے گزر گئی ہے
میں جاگ رہا ہوں، (لیکن) میں دیکھ نہیں سکتا
میرے جسم كے زیادہ حصے نہیں بچے
درد کے علاوہ کوئی اور حقیقت نہیں
 
میں موت کی خواہش کرتا ہوں میری سانس کو روکو
یا الله مجھے جگا دے
 
ماں کے رحم جیسا
زبردستی زندگی اندر ڈالی جا رہی ہے
لیکن مجھے مستقبل نہیں نظر آ رہا
مجھے اپنا مستقبل نہیں نظر آتا
 
پائپ سے مجھے کھانا کھلارہے ہیں
ایک اور فوجی بدعت
مشینیں مجھے زندہ رکھ رہی ہیں
ایسی زندگی سے مجھے نجات دے دو
 
میں موت کی خواہش کرتا ہوں میری سانس کو روکو
یا الله مجھے جگا دے
 
میں پوری دُنیا میں اکیلا ہوں
یا اللہ میری مدد کر
 
میں موت کی خواہش کرتا ہوں میری سانس کو روکو
یا الله مجھے جگا دے
 
اندھیرے میں قید ہوں
کچھ نظر نہیں آتا
ڈراؤنا خواب
زندہ نہیں رہ سکتا
مر نہیں سکتا
خود کے اندر قید ہوں
میرا جسم میری جیل ہے
 
دھماکے نے میری بینائی چھین لی
میرے بولنے کی قوت
میری سماعت
میرے ہاتھ
میرے پاؤں
میری روح
میری زندگی کو جہنم بنا گیا
 
expand collapse Translation details
wildae wildae
submitted on 10 Tháng 5 2021 - 02:59
Give a shoutout to wildae
Bình luận của tác giả:

improved translation

Phát video cùng với phụ đề