De-asemenea interpretat de către:
Album:
All Hope Is Gone (2008)
Versuri originale
Engleză
Traducere
Urdu
Snuff
نسوار
اپنے تمام راز میرے اندر دفن کر دو
معصوم ہو کے نکل جاؤ ، اور مجھے میرے گناہوں کے ساتھ چھوڑ دو
میری گردونواح ابھی بھی پنجرے کی طرح محسوس ہوتی ہے
اور پھر سے محبّت کے بھیس میں غصّہ نظر آ رہا ہے
تو اگر تم مجھ سے محبت کرتی ہو تو مجھے جانے دو
اور مجھے پتہ لگنے سے پہلے ہی بھاگ جاؤ
بس میرا دل اب بہت سخت ہو گیا ہے
تمھارے لئے کوئی احساس نہیں بچا ۔
مجھے میرے حال پہ چھوڑ دو ۔
اگر میں اکیلا ہوںگا تو نفرت نہیں کر سکوں گا ۔
میں تمہارے قابل نہیں ہوں ۔
میری مسکراہٹ بہت پہلے ہی غائب ہو گئی تھی ۔
اگر میں بدل سکتا ہوں تو امید کرتا ہوں کہ مجھے کبھی بھی نہ پتہ چل سکے ۔
میں آج بھی تمھارے خطوط کو اپنے دل سے لگا کے رکھتا ہوں ۔
تمہاری آخری نشانی , جو مجھے یاد دلاتے ہیں کہ ہماری محبت کتنی مضبوط تھی ۔
تم میری زندگی کا اجلا تھی ۔
لیکن وہ احساس ختم ہوگیا جب تم نے ہمارے رشتے کو بچانے سے انکار کر دیا ۔
اس لیے مزید الفاظ ضائع نہ کرو ، اب مجھے کوئی پرواہ نہیں ۔
میرا خیال ہے میں نے واضح کر دیا ہے ۔
پیار میں نفرت کی کوئی جگہ نہیں ۔
کیا اتنا ہی کہہ دینا کافی نہیں ؟
میری صرف اتنی خواہش ہے کہ تم سے اتنا پیار نہ کرتا ۔
تاکہ تم سے علیحدگی پہ غصّہ کرسکتا ۔
میں نے کبھی بھی مقدس ہونے کا دعویٰ نہیں کیا تھا ۔
میری زندگی بہت پہلے ہی ختم ہو گئی تھی
اب بس موت کی امید ہے جب سے تم چھوڑ کے گئی ہو ۔
اب خود کو چاہے میری چٹانوں سے کچل دو ۔
اور چاہے میری روح میں ترس تھوک دو ۔
تمہیں کبھی بھی میری ضرورت نہیں تھی ۔
تم نے خود کو بچانے کے لیے مجھے دھوکہ دیا ہے ۔
اور میں تمہاری بے عزتی نہیں سنوں گا ۔
تم بھاگ گئی ، اب بھی چھوڑ دو گی ۔
جنھیں ہم فرشتہ سمجھتے ہیں وہ ہمیں قابو میں رکھنے کے لئے جھوٹ بولتے ہیں ۔
مجھے پیار کرنے کی سزا بہت پہلے مل گئی تھی ۔
اگر تمہیں ابھی بھی میری پرواہ ہے تو مجھے کبھی بھی اسکا علم مت ہونے دینا ۔
submitted on 3 Mar 2023 - 09:44

Give a shoutout to wildae
Comentariile autorului:
this song hits hard









